نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس، 3 ہوائی اڈوں کو نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی سفارش
نجکاری کمیشن کی سفارشات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجکاری کمیشن بورڈ نے 3 ہوائی اڈوں کو موجودہ نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی سفارش کردی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے صدر ماساتو کانڈا کی قیادت میں وفد کی ملاقات
اجلاس کی تفصیلات
روزنامہ جنگ کے مطابق وزیرِاعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کی زیرِ صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں 3 ہوائی اڈوں کو موجودہ نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میرا گزشتہ روز کا غصہ قابل جواز نہیں تھا مجھے افسوس ہے،جسٹس حسن اورنگزیب،اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ کا آرڈر کالعدم قرار
نجکاری کمیٹی کی سفارشات
اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے تین ایئر پورٹس سے متعلق کابینہ کی نجکاری کمیٹی کو سفارش بھیجی گئی ہے۔ اس اقدام کے تحت ہوائی اڈوں کا انتظام طویل مدتی رعایتی بنیاد پر نجی شعبے کو دیا جائے گا۔ اجلاس میں ایچ بی ایف سی ایل، قومی ایئر لائن اور تین انٹرنیشنل ایئر پورٹس کی نجکاری سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔
ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی کی نجکاری
اعلامیہ کے مطابق ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی لمیٹڈ کی نجکاری کے لیے ریفرنس پرائس اور سیل پرچیز ایگریمنٹ فائنل ہوگیا ہے۔ بولی ریفرنس پرائس کی منظوری اور کابینہ کی توثیق کے بعد کھولی جائے گی۔








