آئینی عدالتیں بننی چاہئیں، پیپلزپارٹی 27 ویں ترمیم کے 3 نکات پر سپورٹ کریگی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
بلاول بھٹو کا آئینی عدالت کے قیام پر زور
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آئینی عدالتیں بننی چاہئیں۔آرٹیکل 243 میں ترمیم کے حوالے سے پیپلز پارٹی حمایت کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے راوی میں سائفن اور شاہدرہ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، پانی کا بہاؤ ۲ لاکھ ۱۵ہزار ۵۵۰ کیوسک ریکارڈ
میثاقِ جمہوریت کا جائزہ
پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میثاقِ جمہوریت کے دیگر معاملات کو بھی دیکھنا چاہیے، ہم نے پہلے این ایف سی ایوارڈ دیا، پھر اٹھارہویں ترمیم لائی گئی۔ چیف الیکشن کمشنر اور دوہری شریت کے معاملے پر سی ای سی اجلاس میں اتفاق نہیں ہوسکا۔ دوہری شہریت کے معاملے پر پیپلزپارٹی ترمیم کی حمایت نہیں کر سکتی ۔این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبے کے شیئر پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت نے 11ویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری دیدی
آئینی عدالت کی تجویز
بلاول بھٹو نے نے مزید کہا کل واضح کردیا تھا کہ آرٹیکل 243 میں ترمیم کی حمایت کرتے ہیں، 27 ویں ترمیم کے ذریعے حکومت کی آئینی عدالت بنانے کی تجویز ہے۔ آئینی عدالت سے متعلق پیپلزپارٹی کا موقف واضح ہے۔ آئینی عدالت کے قیام کا مطالبہ میثاق جمہوریت میں بھی شامل ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ میثاق جمہوریت میں اور بھی چیزیں شامل تھیں جن پر عمل ہونا چاہیئے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور میں فائرنگ سے بی آر ٹی کا سکیورٹی گارڈ جاں بحق
ججز کے تبادلے کا معاملہ
انہوں نے کہا ججز کے ٹرانسفر سے متعلق حکومت نے اپنی تجویز دی ہے۔ آئین کے مطابق صدر جج کی اجازت کے ساتھ ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔ حکومت کی تجویز ہے کہ ججز تعیناتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی ججز ٹرانسفر کا فیصلہ کرے۔ جوڈیشل کمیشن کے فورم سے ججز کا تبادلہ ہونا چاہیئے۔ جوڈیشل کمیشن مناسب فورم اور وہاں سے مناسب فیصلے بھی لیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے اسرائیلی حملے سے قبل ویپن گریڈ کے قریب افزودہ یورینیم کے ذخائر بڑھا لیے تھے، آئی اے ای اے
پیپلزپارٹی کی حمایت کے نکات
بلاول بھٹو نے کہا چیف الیکشن کمشنر اور دوہری شہریت کے معاملے پر سی ای سی اجلاس میں اتفاق نہیں ہوسکا۔ دوہری شہریت کے معاملے پر پیپلزپارٹی ترمیم کی حمایت نہیں کر سکتی۔ این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبے کے شیئر پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
27 ویں آئینی ترمیم پر موقف
چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی 27 ویں ترمیم کے 3 نکات پر سپورٹ کریگی۔ آرٹیکل 243, آئینی عدالت اور ججز ٹرانسفر سے متعلق معاملات پر سپورٹ کریں گے۔
27 ویں آئینی ترمیم،پیپلزپارٹی کن 3 نکات پر سپورٹ کریگی؟ بلاول نے بتا دیا
خبر کا لنک: https://t.co/ho9BgdALUY#PublicNews #PPP #BilawalBhutto #Pakistan— Public News (@PublicNews_Com) November 7, 2025








