نئی دہلی ائیرپورٹ پر ائیر ٹریفک کنٹرول نظام میں خرابی، سیکڑوں پروازیں تاخیر کا شکار، متعدد منسوخ
دہلی ایئرپورٹ پر ائیر ٹریفک کے مسائل
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ائیر ٹریفک کنٹرول سسٹم میں خرابی کے باعث سیکڑوں پروازیں تاخیر کا شکار ہیں اور متعدد منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ بھارت بھر میں فضائی ٹریفک بری طرح متاثر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر شملہ معاہدہ ختم ہوتا ہے تو لائن آف کنٹرول کا وجود بھی نہیں رہے گا ، خواجہ آصف
پروازوں کی صورتحال
بھارتی میڈیا نے فلائٹ ڈیٹا فراہم کرنے والی ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ائیرپورٹ سے روانہ ہونے والی تقریباً 95 فیصد پروازوں کو اوسطاً 55 منٹ کی تاخیر کا سامنا ہے جبکہ آنے والی 69 فیصد پروازیں بھی تاخیر سے پہنچ رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا 2 روزہ دورۂ سعودی عرب، ولی عہد کے ظہرانے میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
منسوخی اور تاخیر کی تعداد
’’جیو نیوز‘‘ نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ مجموعی طور پر 800 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ کم از کم 20 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
تکنیکی خرابی کا سراغ
ائیرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ خودکار پیغام رسانی کے اُس نظام میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی ہے جو ائیر ٹریفک کنٹرول کے ڈیٹا کی معاونت کرتا ہے۔ سسٹم کی خرابی کے باعث ائیر ٹریفک کنٹرولرز کو فلائٹ پلانز دستی طور پر پراسیس کرنے پڑے جس کی وجہ سے تاخیر ہوئی۔








