وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، کثیر الجہتی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
وزیراعظم شہباز شریف کا آذربائیجان کا دورہ
باکو (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے دورے کے دوران آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی، ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا اہم فیصلہ، ایمرجنسی سروسز اور ڈی سیز کو مراسلہ جاری
سیاسی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق، دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں سیاسی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے، توانائی، روابط اور دفاع کے شعبوں میں اپنے کثیرالجہتی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے جنوبی ایشیاء میں علاقائی استحکام کو فروغ دینے میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر آج کوئٹہ کا ہنگامی دورہ کریں گے
آذربائیجان کی فتح کا ذکر
آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے وزیراعظم کی دورۂ پاکستان کی دعوت کو بھی قبول کرلیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آذربائیجان کی فتح مقبوضہ کشمیر اور فلسطینی عوام کے لیے ایک امید کی کرن ہے۔
وزیراعظم کا استقبال
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریب میں شرکت کے لیے باکو پہنچے، آذربائیجان پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا آذربائیجان کے اول نائب وزیراعظم نے استقبال کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔








