پیپلزپارٹی نے 27ویں مجوزہ آئینی ترامیم کی کن شقوں پر اتفاق نہیں کیا، تفصیلات سامنے آ گئیں
پیپلزپارٹی کا آئینی ترامیم پر اختلاف
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی نے 27ویں مجوزہ آئینی ترامیم کی کن شقوں پر اتفاق نہیں کیا، تفصیلات سامنے آ گئیں۔
آرٹیکل 160 کی شق تین اے پر تحفظات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے آرٹیکل 160 کی شق تین اے ختم کرنے پر اتفاق نہیں کیا۔ پارٹی نے صوبے کے شیئرز کم کرنے کی کسی شق سے اتفاق نہیں کیا گیا۔
صوبائی خودمختاری سے متعلق تحفظات
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے صوبائی خودمختاری سے متعلق شیڈول 2 اور 3 ریورس کرنے کی تجویز سے اتفاق نہیں کیا۔
تعلیم اور آبادی کے مضامین
پیپلزپارٹی نے تعلیم اور آبادی کے مباحثے کو وفاق کے ماتحت کرنے کی شق سے بھی اتفاق نہیں کیا۔
چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی
ذرائع کے مطابق، پیپلزپارٹی نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی سے متعلق آرٹیکل 213 میں ترمیم سے بھی اتفاق نہیں کیا۔
دہری شہریت سے متعلق ترامیم
پیپلزپارٹی نے آرٹیکل 63(1) اور (c) میں ترمیم سے بھی اتفاق نہیں کیا، یہ ترمیم دہری شہریت سے متعلق سول سرونٹس کی ملازمت کے حوالے سے تھی۔
ایگزیکٹو مجسٹریٹس کے اختیارات
پیپلزپارٹی نے ایگزیکٹو مجسٹریٹس کے اختیارات سے متعلق ترمیم سے بھی اتفاق نہیں کیا۔








