دلہا کے ساتھ انوکھا فراڈ، برات لے کر پہنچا تو دلہن کہیں اور بیاہی گئی تھی
شادی کے دن دلہا کے ساتھ دھوکہ
سرگودھا (ویب ڈیسک) سرگودھا سے تعلق رکھنے والے دلہا کے ساتھ عین شادی کے دن فراڈ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: مغل بادشاہ اکبر کے آخری ایام: باغی بیٹے کے ساتھ اختلافات کی کہانی
دلہن کی رخصتی کا واقعہ
مقامی ویب سائٹ وی نیوز کے مطابق دلہا برات لے کر چنیوٹ پہنچا تو دلہن کو اس کے گھر والوں نے کہیں اور بیاہ کر رخصت کر دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: مشہور اداکار انور علی کا انتقال
دلہا کی مالی مشکلات
دلہا احسن نے دعویٰ کیا ہے کہ دلہن کے والدین نے دلہن کی رخصتی کا سارا خرچہ اٹھانے کا مطالبہ کیا تھا۔
دلہا کے مطابق انہوں نے اپنے مال مویشی بیچ کر 8 لاکھ روپے شادی پر خرچ کیا ہے تاہم دلہن پھر بھی انہیں نہ مل سکی۔
یہ بھی پڑھیں: Brave and Devoted Political Activists
پولیس کی مداخلت
دلہن نہ ملنے پر دلہا نے 15 پر پولیس کو کال کی، پولیس نے دلہا اور دلہن کے گھر والوں کو تھانے بلا کر پوچھ گچھ کی اور پیر کے روز دوبارہ طلب کر لیا۔
دلہن کی عمر
اہل علاقہ کے مطابق شہزادی نامی دلہن کی عمر صرف 15 سال ہے۔








