کابینہ سے منظوری کے بعد 27ویں آئینی ترمیم کا بل آج سینیٹ میں پیش کیا جائے گا، وفاقی وزیر قانون
وفاقی کابینہ کی 27ویں ترمیم کی منظوری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑنے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے 27ویں ترمیم کی منظوری دیدی۔ وفاقی حکومت آج سینیٹ میں 27ویں آئینی ترمیم کا بل پیش کرنے جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ منگنی ٹوٹنے کے بعد اداکارہ میرب نے حیران کن ویڈیو جاری کر دی
کابینہ اجلاس کی تفصیلات
وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کیاگیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے کابینہ اجلاس کی صدارت کی۔ کابینہ میں 27ویں آئینی ترمیم پر بریف کیاگیا، جس کے بعد وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دیدی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ
اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت
اعظم نذیر تارڑ کاکہناتھا کہ وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں سے مشاورت کی، اجلاس میں آئینی عدالت قائم کرنے پر اتفاق رائے ہوا ہے۔ بل کی منظوری کیلئے حکومت حلیف جماعتوں کے ساتھ شریک ہوگی، کابینہ منظوری کے بعد 27 ویں ترمیم کو جوائنٹ کمیٹی میں پیش کرنے کا کہا گیا ہے۔
کمیٹی میں تفصیلی گفتگو کی ضرورت
وفاقی وزیر قانون کاکہناتھا کہ چاہتے ہیں کہ کمیٹی میں بل کی شقوں پر سیر حاصل گفتگو ہو سکے۔ اتحادی جماعتوں سے مشاورت اور رائے لے کر قانون سازی ہو رہی ہے۔ چارٹر آف ڈیموکریسی میں آئینی عدالت کے قیام پر اتفاق رائے ہوا ہے۔ آئینی ترمیم کو قانون و انصاف کی مشترکہ قائمہ کمیٹی کے حوالے کیا جائے گا۔








