ایئر کرافٹ انجینئرز کی ہڑتال، آج بھی قومی ایئر لائن کی 5 پروازیں منسوخ
ایئرکرافٹ انجینئرز کی ہڑتال
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایئرکرافٹ انجینئرزکی ہڑتال کے باعث آج بھی قومی ایئر لائن کی 5 پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں،ملک بھرکی 43 پروازوں میں سے قومی ایئرکی 26 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور افغانستان کے مابین سیز فائر کا معاہدہ طے پاگیا: خواجہ آصف
پروازوں کی منسوخی
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ایئرکرافٹ انجینئرز کی ہڑتال کے باعث کراچی اور پشاور سے دبئی کی 2 پروازیں پی کے 213، 284 منسوخ ہیں،سیالکوٹ سے شارجہ، ابوظہبی کی 2پروازیں پی کے 210، 177 بھی منسوخ ہیں، قومی ایئر لائن کی پشاور سے شارجہ کی پرواز پی کے 257 بھی منسوخ کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ہمسائے کیا سوچیں گے
پروازوں میں تاخیر
اسلام آباد ایئرپورٹ کی 19، لاہور کی 11 اور کراچی کی 7 پروازوں میں تاخیر ہے۔ اسلام آباد اور کراچی سے کوئٹہ کی 4 پروازوں میں ساڑھے 4 گھنٹے کی تاخیر ہے، قومی ایئر کی پشاور شارجہ کی پرواز پی کے 258 میں 9 گھنٹے تاخیر، فلائٹ شیڈول ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 1 مئی کو جج کی گاڑی جلانے کا کیس، شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد و دیگر کو 10، 10 سال قید
تفصیلات کی کمی
ابوظہبی پشاور کی قومی ایئر کی پرواز پی کے 217 میں ساڑھے 7 گھنٹے تاخیر ہے، کراچی سے لاہور اور اسلام آباد کی 6 پروازوں میں 1 سے 5 گھنٹے تک تاخیر ہے۔ لاہور سے ریاض، مدینہ، جدہ کی 3 پروازوں میں 6 سے 7 گھنٹے تاخیر کردی گئی، لاہور سے دبئی، جدہ کی نجی کی 2 پروازوں میں 6 سے سوا گھنٹے تاخیر ہے۔
قومی ایئر لائن کی صورتحال
قومی ایئر کی جدہ کراچی کی 2 پروازوں پی کے 762، 832 میں 4 گھنٹے تک تاخیر ہے۔ اسلام آباد دبئی پی کے 233، 234 میں 4 سے 6 گھنٹے تاخیر ہے، اسلام آباد مدینہ کی پرواز پی کے 714 میں 8 گھنٹے تاخیر کردی گئی، قومی ایئر لائن کی مدینہ ملتان کی پرواز پی کے 715 میں 6 گھنٹے تاخیر ہوئی۔








