ایسا کوئی قانون نہیں ہوگا جس سے صوبوں کا اختیار کم ہوگا: ایمل ولی خان
سینیٹر ایمل ولی خان کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ ایسا کوئی قانون نہیں ہوگا جس سے صوبوں کا اختیار کم ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: لانس نائیک محمد محفوظ شہید( نشان حیدر) کی 53ویں برسی آج منائی جائے گی ، پاک فوج کا شاندار الفاظ میں خراج تحسین
چیئرمین سینیٹ کا اجلاس
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نام ہی بلدیات کا ہے، ملک کو بہترین بلدیاتی نظام دیں، عوام کی بہتری کے لیے حکومت نیا قانون یا آئین لاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب ریونیو اتھارٹی کا ٹیکس سسٹم میں جعلسازی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 60 لاکھ سے زائد جرمانے عائد کردیے
آئین و قانون کی بحث میں شرکت
ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ ہم آئے اس وجہ سے ہیں کہ آئین و قانون سازی میں حصہ لیں، ہم ہر چیز کی مخالفت نہیں کر سکتے ہیں۔
حکومت کے ساتھ تعاون
انہوں نے کہا کہ آئین و قانون کی بحث میں شرکت کرنا لازمی ہے، جو گزارشات اور تجویز سامنے آئی ہیں، کھل کر حمایت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو یقین دلاتا ہوں جہاں ہماری رائے کا احترام ہوگا وہاں رائے دیں گے۔








