سپر سکسز میں عباس آفریدی کے ایک اوور میں 6 چھکے، ویڈیو وائرل
پاکستان کرکٹ ٹیم کی شاندار فتح
ہانگ کانگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہانگ کانگ سپر سکسز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان عباس آفریدی نے ایک اوور میں 6 چھکے لگا دیئے، جس کی ویڈیو کے سوشل میڈیا پر بھی خوب چرچے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کے زیر اہتمام لندن میں شاندار میٹ اینڈ گریٹ، اوورسیز کمیونٹی کی بھرپور شرکت، نادیہ گل اور نوشیروان عادل کو زبردست خراجِ تحسین
عباس آفریدی کا شاندار پرفارمنس
عباس آفریدی نے کویت کے خلاف کھیلے گئے میچ میں 6 چھکے لگائے۔ کرکٹر نے کویت کے خلاف 124 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے صرف 12 گیندوں پر 55 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، جس میں 8 چھکے شامل تھے۔
????Big win for Pakistan against Kuwait in the Hong Kong Super Sixes!
They beat Kuwait by 4 wickets, with Abbas Afridi smashing six sixes in an over! ????#HongKongSixes pic.twitter.com/WjppEmAqTx
— ICC Asia Cricket (@ICCAsiaCricket) November 7, 2025
یہ بھی پڑھیں: بین الاقوامی طلباء نے ڈریگن کشتی مقابلے کے ذریعے چینی ثقافت کو اپنالیا
ٹورنامنٹ کی صورتحال
خیال رہے کہ پاکستان نے کویت کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر اپنی مہم کا آغاز کیا تھا۔ تاہم، ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا جو بارش سے متاثر ہوا تھا، ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت بھارت نے 2 رنز سے میچ جیت لیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا لمبی اننگ کھیلنے کا ارادہ ہے، پی ٹی آئی مذاکرات چاہتی ہے تو اسمبلی آنا ہوگا، ایاز صادق
عباس آفریدی کا قومی ٹیم میں شامل ہونا
عباس آفریدی نے جنوری 2024 میں نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹیم کے لیے ڈیبیو کیا تھا۔
سیمی فائنل کی طرف آگے
پاکستان نے دوسرے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔








