عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری
عمران خان کی بہنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: چکوال کی ضلعی انتظامیہ نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کیلئے 4 ارب روپے مانگ لیئے
احتجاج کیس کی سماعت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد کی انسداددہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور دیگر کے خلاف 4 اکتوبر احتجاج کیس کی سماعت کی۔ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت
عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری
دوران سماعت عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
عدالت کے احکامات
عدالت نے علیمہ اور عظمیٰ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کیا اور سماعت 22 نومبر تک ملتوی کردی۔








