اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود اچکزئی کا 27 ویں ترمیم پر تمام سیاسی قائدین کو خط لکھنے کا فیصلہ
تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اقدام
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27ویں ترمیم کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان پر غیرمعمولی اجلاس،احتجاج کے نام پر نفرت اور فتنہ پھیلانے والی فنڈنگ جام کر دی
خطوط کی تحریر
ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی تمام سیاسی قائدین کو خط لکھیں گے۔ خط میں 27 ویں آئینی ترامیم پر غور و فکر کرنے کا کہا جائے گا، نواز شریف، آصف علی زرداری، بلاول بھٹو اور دیگر جماعتوں کے سرابراہان کو خط لکھا جائے گا۔
اجلاس کا انعقاد
ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد نے اس حوالے سے اہم اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔
اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کا 27 ویں آئینی ترمیم پر رد عمل، اپوزیشن اتحاد کی قیادت محمود خان اچکزئی نے تمام سٹیک ہولڈرز کو خط لکھنے کا فیصلہ، صدر پاکستان آصف علی زرداری اور نواز شریف سمیت دیگر کو خطوط لکھیں گے ا
— Ch zahid Hayat (@ChZahidPak) November 8, 2025








