پاکستان کی وحدت کو قائم رکھنے والے آئین کی ڈیتھ ہو گئی ہے، انا للہ و انا الیہ راجعون، صحافی صدیق جان
پاکستان کے آئین کی موت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی صدیق جان کا کہنا ہے آپ سب کو انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ پاکستان کی وحدت کو قائم رکھنے والے آئین کی ڈیتھ ہو گئی ہے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔
آئین پر پہلا حملہ
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا آئین پر پہلا حملہ 21 اکتوبر 2024 کو ہوا تھا، جس کے بعد آئین زخموں سے گھائل ہو گیا تھا۔ یہ معاملہ شاہراہ دستور کی ایک بڑی عمارت میں گیا لیکن اس عمارت میں قاتلوں کے یحییٰ، امین، جمال اور محمد علی مظہر نامی سہولت کار بیٹھے تھے، انہوں نے کچھ نہ کیا۔
قاتلوں کا منصوبہ
آئین سے نفرت کرنے والے قاتلوں نے آج ایک اور حملہ کرکے زخموں سے چور آئین کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ قتل کی واردات میں نواز، آصف اور ان کے 292 اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ شامل ہیں۔ اللہ کریم پاکستان پر اپنا رحم کرے، قاتلوں کے ارادے ٹھیک نہیں لگ رہے، پاکستان سے محبت کرنے والا کوئی شخص یہ کام ہرگز نہیں کر سکتا تھا۔
صدیق جان کا ایکس بیان
آپ سب کو انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ
پاکستان کی وحدت کو قائم رکھنے والے آئین کی ڈیتھ ہو گئی ہے،
انا للہ و انا الیہ راجعون
آئین پر پہلا حملہ 21 اکتوبر 2024 کو ہوا تھا ،جس کے بعد آئین زخموں سے گھائل ہو گیا تھا ،
یہ معاملہ شاہرائے دستور کی ایک بڑی عمارت میں گیا لیکن…— Siddique Jan (@SdqJaan) November 8, 2025








