پاکستان کی لولی لنگڑی جمہوریت کا جنازہ نکل رہا ہے، یہ آئینی ترمیم نہیں بلکہ آئین کو ختم کرنے کے مترادف ہے، ایمان مزاری
ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے خیالات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایڈووکیٹ ایمان مزاری کا کہنا ہے پاکستان کی لولی لنگڑی جمہوریت کا جنازہ نکل رہاہے۔ یہ آئینی ترمیم نہیں، آئین کو ختم کرنے کے مترادف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انگریز حکومت ریلوے لائن کو افغانستان کے ان علاقوں تک لے جانا چاہتی تھی، اس سلسلے میں آگے چل کر خیبر لائن پر بھی کام شروع ہوا
پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا پاکستان میں اب آپ سب کو پتہ ہونا چاہیے بادشاہت ہے۔ اس غریب پِسی ہوئی عوام پر دن دیہاڑے ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے - یہ ایک غلط فہمی پر کیا جا رہا ہے کہ بندوق کے زور پر عزت کروائی جا سکتی ہے۔ اس ملک میں نہ تو کوئی عدالت ہوگی، نہ ہی کوئی social contract۔ جمہوریت کے خود ساختہ ٹھیکیداروں آپ کو اپنی ہی عوام پر حتمی وار کی مبارکباد قبول کرے۔
ایمان مزاری کی ٹوئٹ
پاکستان کی لولی لنگڑی جمہوریت کا جنازہ نکل رہا ہے۔ یہ آئینی ترمیم نہیں، آئین کو ختم کرنے کے مترادف ہے۔ پاکستان میں اب آپ سب کو پتہ ہونا چاہیے بادشاہت ہے۔ اس غریب پِسی ہوئی عوام پر دن دہاڑے ڈاکہ ڈالا جارہا ہے - یہ ایک غلط فہمی پر کیا جا رہا ہے کہ بندوق کے زور پر عزت کروائی جا سکتی…
— Imaan Zainab Mazari-Hazir (@ImaanZHazir) November 8, 2025








