بھولے لوگ سمجھتے ہیں کہ پارلیمان کی عمارت سجانے اور انتخابی فہرستیں چھاپنے سے جمہوریت آجاتی ہے، صحافی مبشر علی زیدی
مبشر علی زیدی کی جمہوریت پر گفتگو
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی مبشر علی زیدی کا کہنا ہے کہ بھولے لوگ سمجھتے ہیں کہ پارلیمان کی عمارت سجانے اور انتخابی فہرستیں چھاپنے سے جمہوریت آجاتی ہے۔ جمہوریت کو جڑ پکڑنے سے پھل دینے تک عشرے نہیں، صدیاں لگ جاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شورکوٹ: موٹروے پر 2 مسافر بسوں میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی
سیاسی قیادت کی حالت
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ ابھی تو پاکستان کی سیاسی جماعتوں کی قیادت بھٹو، شریف، مہاتما، مفتی محمود، باچہ خان کے خاندانوں سے نکل کر عام آدمی تک نہیں پہنچ سکی۔ جب یہ واقعہ ہوگا تو آئینی ترامیم کو بھی رولیں گے۔ تب بگڑے ہوئے معاملات بھی سنوار لیے جائیں گے۔
حقیقت پسند بنیں
خیالی دنیا سے باہر آئیں۔ حقیقت پسند بنیں۔ فی الحال جو دستیاب ہے، اس پر گزارہ کریں۔ اصل نسلی جمہوریت آگئی تو آپ کا یوٹیوب چینل کون دیکھے گا؟
بھولے لوگ سمجھتے ہیں کہ پارلیمان کی عمارت سجانے اور انتخابی فہرستیں چھاپنے سے جمہوریت آجاتی ہے۔
جمہوریت کو جڑ پکڑنے سے پھل دینے تک عشرے نہیں، صدیاں لگ جاتی ہیں۔
ابھی تو پاکستان کی سیاسی جماعتوں کی قیادت بھٹو، شریف، مہاتما، مفتی محمود، باچہ خان کے خاندانوں سے نکل کر عام آدمی تک…— Mubashir Ali Zaidi (@MubashirAZaidi) November 8, 2025








