فلم سٹی کے قیام کی منظوری دیدی، منصوبے پر جلد کام شروع ہوگا: عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستانی اور ایرانی فلم میکرز مل کر علامہ اقبال پر عالمی معیار کی فلم بنا سکتے ہیں۔ حکومتِ پنجاب نے فلم سٹی کے قیام کی منظوری دے دی ہے اور اس منصوبے پر جلد کام شروع ہوگا۔ اس فلم سٹی پر بننے والی کمیٹی کے سامنے ایران کے ممکنہ تعاون کا ذکر رکھا جائے گا۔ آئی ڈیپ نے فلم سٹی کا ڈیزائن مکمل کر لیا ہے۔ ایران کے سرمایہ کاروں کو چاہیے کہ وہ پنجاب میں ایرانی قالینوں کے ڈسپلے سینٹرز کھولیں۔ پاکستان میں ایرانی قالینوں کی بہت زیادہ مانگ ہے، اس لیے اس شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مسافر نے جہاز کو ہائی جیک کرنے کی کوشش ناکام بنادی
ایرانی قونصل جنرل کی دعوت
یہ خیالات وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایرانی قونصل جنرل کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں گفتگو کے دوران پیش کیے۔ اس موقع پر ایرانی وفد میں ڈائریکٹر برائے اوورسیز افیئرز ڈاکٹر احمد نوروزی، عباس محمد نژاد، مرتضیٰ شمسی اور علی محمدی نافچی موجود تھے، جبکہ سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا احمدانی، ایڈیشنل سیکرٹری کلچر محمد نواز، چیئرمین الحمراء رضی احمد اور ڈی جی پی آر فرید احمد بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب سیلابی صورتحال، محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اسکولز میں چھٹیوں کا اختیار متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو دے دیا
قرأت کے مقابلوں کا منصوبہ
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایرانی وفد کے شرکاء کو شیلڈز بھی پیش کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے رمضان میں قرأت کے مقابلوں کے حوالے سے ایک ڈرافٹ تیار کیا جا رہا ہے۔ قرأت کے مقابلوں کا ڈرافٹ ایران قونصلیٹ کے ساتھ بھی شیئر کیا جائے گا۔ اقبال ڈے کی طرح قرأت کے مقابلے بھی دونوں ممالک کے تعاون سے منعقد کیے جائیں گے۔ پاکستان کے پروڈیوسرز علامہ اقبال پر فلم بنانے کے خواہاں ہیں، اور اس حوالے سے پاکستان اور ایران مشترکہ طور پر ایک جوائنٹ وینچر کے طور پر فلم تیار کر سکتے ہیں۔
ایرانی وفد کا تعاون
ڈاکٹر احمد نوروزی، ڈائریکٹر برائے اوورسیز افیئرز ایران نے کہا کہ IRIB کے پاس ایران کا سب سے بڑا فلم سٹی موجود ہے، جس میں تربیت یافتہ عملہ اور جدید سہولیات میسر ہیں۔ IRIB نے پیشکش کی کہ وہ پنجاب کے فلم سٹی منصوبے میں ہر ممکن تعاون کرے گا۔ پنجاب کے فلم سٹی سے منسلک افراد کو IRIB کے فلم سٹی کے دورے کی دعوت دی گئی۔ قرأت کے مقابلوں میں بھی ایرانی تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ انہوں نے فلم سٹی اور ثقافتی منصوبوں کے حوالے سے وفود کے باہمی تبادلے کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔








