لاہور آرٹس کونسل میں ’’جشن اقبال‘‘ کل ہو گا، ایرانی فنکار بھی پرفارم کریں گے

جشن اقبالؒ کی تقریب

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں شاعر مشرق، عالمی مفکر ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے 148ویں یوم پیدائش پر پروقار تقریب بعنوان "جشن اقبالؒ" کا انعقاد کل (9نومبر 2025 بروز اتوار) شام 7 بجے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر کے وکیل کی التواء کی استدعا مسترد

مہمان خصوصی

صوبائی وزیر خزانہ پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈین آرمی چیف آدھا پنجاب جنگِ ستمبر میں پاکستان کے حوالے کرنے کو تیار ہو چکا تھا جس میں سکھوں کا مقدس ترین گولڈن ٹیمپل اور امرتسر شہر بھی شامل تھا۔

تقریب کی اہمیت

عالمی شہرہ آفاق فلاسفر علامہ اقبالؒ کو خراج عقیدت پیش کرنے کی یہ عظیم الشان تقریب محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب اور خانہ فرہنگ ایران کی مشترکہ کاوش ہے۔ یہ پروگرام ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے افکار، مشرقی روایات اور بین الاقوامی ادبی و ثقافتی، تہذیبی و تمدنی تعلقات کو ایک ہی دھاگے میں پرو دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قطر پہنچ گئے

فنکاروں کی پرفارمنس

توقع کی جارہی ہے کہ اسلامیہ جمہوریہ ایران کے فنکاروں کا گروپ "درنگ"، پاکستانی معروف گلوکار محمد سمیع اور ساتھیوں کے ہمراہ پرفارم کریں گے۔

دور جدید کے لئے اقبالؒ کے افکار

جشن اقبالؒ 2025 حکومت پنجاب کی اُس عالمی علمی و ادبی روایت کا تسلسل ہے جو عالمی اُفق پر پاکستان کے روشن چہرے کو پیش کرتی ہے۔ یہ تقریب اقبالؒ کے افکار کو نئی نسل تک منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان اور ایران کے مراسم کو بھی تقویت دے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...