ماحولیاتی کانفرنس 30 کاپ، 10 نومبر سے برازیل میں شروع ہوگی، وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب کی نمائندگی کریں گی
کاپ 30 کانفرنس کا آغاز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ماحول پر کاپ 30 کانفرنس 10 نومبر سے برازیل میں شروع ہوگی۔ یہ کانفرنس 21 نومبر تک جاری رہے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب کی نمائندگی کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک، افغان مذاکرات ختم ہو چکے، اب ثالثوں نے بھی ہاتھ اٹھالیے ہیں: خواجہ آصف
وفد کی تشکیل
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیربلدیات ذیشان رفیق، اور وزیر تعلیم رانا سکندر حیات بھی وزیراعلیٰ مریم نواز کے ہمراہ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے پارٹی کو قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت کردی
پنجاب حکومت کا وژن
وزیراعلیٰ مریم نواز 19 ماہ میں ’’ویسٹ ٹو ویلیو، وژن ٹو گلوبل ایکشن‘‘ کے پنجاب حکومت کے وژن پر گفتگو کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: سوئی ناردرن گیس کے حصے داران نے مالی سال 2023-24 کے لیے تاریخ کا بلند ترین 75 فیصد نقد مقسوم منظور کر لیا
برقی گاڑیوں کا منصوبہ
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں پر مبنی ٹرانسپورٹ، ستھرا اور گرین پنجاب کی تفصیلات بیان کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: کے پی کے گورنر صوبے میں مہمان اداکار، کام صرف فیتے کاٹنا ہے: بیرسٹر سیف
سموگ اور فضائی معیار
وزیراعلیٰ پنجاب میں سموگ کے خاتمے اور فضائی معیار کی بہتری کے اقدامات پر بات کریں گی۔ یہ اقدامات پنجاب کے تمام شعبوں کو ماحول دوست بنانے کے حوالے سے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نہ تو افواج پاکستان کے لیے حمایت مانگی گئی اور نہ ہی عمران خان کو ڈیل آفر کی گئی، کامران شاہد کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ
الیکٹرک بسوں کا آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب کے 42 شہروں میں الیکٹرک بسیں چلانے کے اقدام پر روشنی ڈالیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ بزرگوں کو سہولتیں دینے والا پہلا صوبہ بن گیا
ماحولیاتی معیار کا اعلان
وزیراعلیٰ مریم نواز صوبہ کو ٹی 30 وژن کے ماحولیاتی معیار کا صوبہ بنانے کا اعلان کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایف8 اسلام آباد صرف 45 دن میں بننے والا روڈ 45 دن بھی نہ چل سکا، پی ٹی آئی
الیکٹرک موٹر سائیکلوں اور ٹیکسیاں
پنجاب میں 1 لاکھ 20 ہزار الیکٹرک موٹر سائیکل اور رکشے چلانے کے وژن پر بات کریں گی اور 1100 الیکٹرک ٹیکسیاں چلانے کے اقدامات پر اظہار خیال کریں گی۔
جدید ترین ڈیجیٹل ریل سسٹم
10 جدید ترین ڈیجیٹل ریل سسٹم چلانے کے منصوبے کی تفصیلات بھی پیش کی جائیں گی۔








