تیسرا ون ڈے، جنوبی افریقہ کا پاکستان کو جیت کے لئے 144 رنز کا ہدف
میچ کی تفصیلات
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو جیت کیلئے 144 رنز کا ہدف دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ و ٹی وی میزبان مشی خان کا پاکستان میں بڑھتی ہوئی فحاشی اور جسم فروشی پر تشویش کا اظہار
پہلا بیٹنگ
اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 37.5 اوور میں 143 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب ریلوے: وہ دن جب کراچی سے کوٹری، ملتان سے لاہور اور لاہور سے امرتسر کی پٹریاں بچھ رہی تھیں، کیونکہ سارا سفر پنجاب میں ہی ہوتا تھا۔
کھلاڑیوں کی کارکردگی
کوئنٹن ڈی کوک نے 53، یوہان ڈی پریٹوریس نے 39 جبکہ پیٹر اور میتھیو برٹزکی نے 16، 16رنز اسکور کیے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4، شاہین آفریدی، سلمان آغا اور محمد نواز نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: تقرر و تبادلے
ٹیم میں تبدیلیاں
پاکستان نے تیسرے میچ کے لیے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں۔ نسیم شاہ اور محمد وسیم جونیئر کی جگہ ابرار احمد اور حارث رؤف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پہلے دو میچز کی کڑی
واضح رہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی جبکہ دوسرا مہمان ٹیم کے نام رہا تھا۔








