کس کے نام رہا رواں برس کا نوبل انعام برائے طب؟

نوبل انعام برائے طب 2024
سٹاک ہوم (ڈیلی پاکستان آن لائن) رواں برس 2024ء کے نوبل انعام برائے طب کا اعلان کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی کے تمام نجی تعلیمی ادارے کل سے کھل جائیں گے
انعام یافتہ سائنس دان
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس سال کا نوبل انعام برائے طب امریکی سائنس دانوں وکٹر ایمبروز اور گیری رووک±ن کے نام رہا۔
یہ بھی پڑھیں: وار بک کے تناظر میں اہم فیصلے، پنجاب میں اہم تنصیبات کو محفوظ بنانے کیلئے سیکیورٹی ادارے متحرک
اعلان کی تقریب
اس بات کا اعلان نوبل اسمبلی نے سٹاک ہوم میں کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ تقریب میں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ 5 سالوں میں روبوٹس انسانی سرجنز کو پیچھے چھوڑ دیں گے، ایلون مسک کا دعوی
تحقیقی خدمات
ان دونوں سائنس دانوں کو مشترکہ طور یہ انعام مائیکرو آر این اے کی دریافت اور پوسٹ ٹرانسکرپشنل جین ریگولیشن میں اس کے کردار پر دیا گیا۔
نوبل اسمبلی کا بیان
اس حوالے سے نوبل اسمبلی کا کہنا ہے کہ اس سال کا نوبل انعام برائے طب، انسانی جسم میں جینیاتی سرگرمیوں کو کنٹرول کرنے کے لئے سیلز میں موجود ایک اہم میکنزم کی دریافت پر دیا گیا ہے۔