افراد باہم معذوری کے لیے موبائل ایپ کا اجراء
نئی موبائل ایپلیکیشن کا تعارف
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب نے افرادِ باہم معذوری کی سہولت اور بااختیاری کے لیے ’’اسِسٹو ڈیوائسز اینڈ وہیل چیئر‘‘ موبائل ایپلیکیشن لانچ کر دی ہے۔ ایپ کا اجراء صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا، جس کا مقصد معاون آلات کی فراہمی کو مزید شفاف اور مؤثر بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حساس صوبہ ہے،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی اشتعال انگیز ویڈیو دکھانا، آگ ہر تیل ڈالنے کےمترادف ہے،بیرسٹر گوہر
نئے سہولیات کی خصوصیات
اس جدید ایپ کے ذریعے افرادِ باہم معذوری گھر بیٹھے وہیل چیئرز اور معاون آلات کے لیے آن لائن درخواست دے سکیں گے۔ فیلڈ افسران بھی ایپ کے ذریعے درخواستوں کی رجسٹریشن اور مانیٹرنگ کریں گے، جس سے سروس ڈیلیوری میں مزید بہتری آئے گی۔
وزیر کی رائے
صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ ’’ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے افراد باہم معذوری کو بااختیار بنانا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ویژن ہے۔ محکمہ سوشل ویلفیئر معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔‘‘ محکمہ نے تمام فیلڈ افسران کو ایپ فوری طور پر انسٹال کرنے اور عوام میں آگاہی مہم چلانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔








