آئین 1973 کے جن ستونوں پر ریاست کھڑی تھی، وہ مؤثر طور پر منہدم کر دیے گئے ہیں، مصطفیٰ نواز کھوکھر

پاکستان کی سیاست میں نئی تبدیلیاں

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے موجودہ حالات کسی آئینی مارشل لا سے کم نہیں، افسوس کی بات ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی، خصوصاً پیپلز پارٹی، نے سرِ تسلیم خم کر کے 27ویں آئینی ترمیم پر دستخط کر دیے۔

یہ بھی پڑھیں: خیرپور، نواب شاہ اور روہڑی کے درمیان ایک عام سا ریلوے اسٹیشن

آئین کے ستونوں کی منہدمی

اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ 1973 کے آئین کے جن ستونوں پر ریاست کھڑی تھی، وہ مؤثر طور پر منہدم کر دیے گئے ہیں۔ ریاست کا ایک نیا چوتھا ستون — چیف آف ڈیفنس اسٹاف (CDS) کا دفتر — انتظامیہ سے الگ تراشا گیا ہے، اور عدالتی ڈھانچہ راکھ کا ڈھیر بن کر رہ گیا ہے۔ ابتداء ہی سے آئین عوام اور ریاست کے درمیان ایک سماجی معاہدہ ہے، جو کسی ایک شخص کے لیے مخصوص نہیں ہو سکتا۔ مجوزہ آرٹیکل 243 میں مگر شخصی تخصیص صاف جھلکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے کیس میں ریمارکس، آئی جی اسلام آباد و دیگر طلب

برطرفی کے اختیارات میں تبدیلی

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے مزید کہا شق 243(8) وفاقی حکومت کے برطرفی کے اختیارات ختم کر کے انہیں صدر کے مواخذے کے عمل کے برابر کر دیتی ہے۔ 243(9) استثنیٰ فراہم کرتی ہے، اور حیران کن طور پر 243(10) فیلڈ مارشل کے عہدے کو دائمی حیثیت دے دیتی ہے (یعنی مدتِ ملازمت مکمل ہونے پر وفاقی حکومت ’’فیلڈ مارشل کی ذمہ داریوں اور فرائض‘‘ کا تعین کرے گی)۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایم وائی پی، لاہور قلندرز ٹیلنٹ ہنٹ کرکٹ ٹرائلز، لاہور میں ریکارڈ شمولیت

حکومت اور فوج کا تعلق

انہوں نے کہا وہ حکومت جس کا اپنی فوج پر کوئی کنٹرول نہ ہو، دراصل حکومت کہلانے کی اہل نہیں۔ اس طرح ترتیب الٹ جاتی ہے اور یہ تاثر درست ثابت ہوتا ہے کہ ’’دنیا میں ممالک کی افواج ہوتی ہیں، مگر پاکستان میں فوج کا ایک ملک ہے۔‘‘

ٹوئٹر پر بیان

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...