آرٹیکل 243 میں ترمیم قومی سلامتی، دفاعی ڈھانچے اور کمانڈ اسٹرکچر پر سنگین اثرات مرتب کرے گی، شیریں مزاری
پی ٹی آئی رہنما کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ تکنیکی اعتبار سے آرٹیکل 243 میں ترمیم ایسے سنگین مسائل پیدا کرتی ہے جو ہماری قومی سلامتی اور دفاعی ڈھانچے کو متاثر کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فتنہ الہند کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے: حنیف عباسی
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ اب موجود نہیں رہے گا اور اس کی جگہ چیف آف DEFENSE فورسز نے لے لی ہے، جو ہمیشہ چیف آف آرمی اسٹاف ہی ہوگا۔ آرٹیکل 243 میں ترمیم پاک فضائیہ اور پاک بحریہ میں بے چینی اور احساسِ محرومی کو جنم دے سکتی ہے اور ان کا مورال متاثر ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مراد سعید وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں روپوش ہیں، چھاپہ مارنا اچھا نہیں لگتا ، عطا تارڑ کا دعویٰ
فوج کے کنٹرول میں آنے والے امور
شیریں مزاری نے کہا اس ترمیم کے تحت پاک فضائیہ اور پاک بحریہ اور ان کے سربراہان، عملی طور پر، فوج کے کنٹرول میں آ جائیں گے — چیف آف DEFENSE فورسز کے نام کے پردے میں۔ اس میں ترقیوں، اسلحہ کی خریداری، اور بجٹ کی منظوری جیسے امور بھی شامل ہوں گے۔ اب وزیراعظم، چیف آف آرمی اسٹاف / چیف آف DEFENSE فورسز کی سفارش پر کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا تقرر کریں گے، جو پاک فوج سے ہوگا۔ اس طرح تمام ایٹمی ہتھیار اور ان کے ترسیلی نظام بشمول second-strike missiles جو عموماً بحریہ کے ماتحت ہوتے ہیں، فوج کے کنٹرول میں آ جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں نئی جیلوں، تھانوں، سمارٹ سیف سٹی اور دیگر منصوبوں کے لیے کتنا بجٹ مختص کیا گیا؟ جانیے
کمانڈ اور کنٹرول کے مسائل
انہوں نے کہا یہ نیا عہدہ کمانڈ اور کنٹرول کے مسائل پیدا کرے گا اور بالخصوص جنگی حالات میں وقت کی تاخیر اور فیصلہ سازی کے مسائل بھی جنم لیں گے۔ یہ سوال بھی پیدا ہوگا کہ اس سے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے ڈھانچے پر کیا اثرات مرتب ہوں گے۔
شیریں مزاری کا ٹوئٹ
Also even technically, amendment of 243 raises critical issues impacting our national security & defence. The CJCSC exists no more & has been replaced by Chief of Def Forces who will always be the COAS. The 243 amend could fester resentment & impact moral of PAF & PN. 1/5 https://t.co/T1136tFOZV
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) November 8, 2025








