پیپلز پارٹی کی ڈیل اسی بات پر فائنل ہوئی کہ صدر مملکت کا عہدہ چھوڑنے کے بعد آصف زرداری کے خلاف کوئی پرانا یا نیا کیس نہیں بنایا جا سکے گا ،صحافی قمبرزیدی
قمر زیدی کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی قمبر زیدی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی ڈیل اسی بات پر فائنل ہوئی ہے کہ صدر مملکت کا عہدہ چھوڑنے کے بعد آصف علی زرداری کے خلاف فیک بنک اکاؤنٹ، توشہ خانہ، کوٹیکنا، یا سوئس کے کوئی پرانے یا نئے کیس نہیں بنائے جا سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزرائے اعظم کے ساتھ زیادتی کا رونا رویا جاتا ہے کیا عمران خان وزیر اعظم نہیں رہے؟ علی محمدخان
استثنی کا حصول
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کو تاحیات مکمل استثنی حاصل ہوگا، جیسے ہمارے فیلڈ مارشل کو اس ترمیم کے ذریعے حاصل ہوگا۔ وزیراعظم بھی پیچھے نہیں رہے اور انہوں نے کہا کہ اب یہ ہو ہی رہا ہے تو چلو میں بھی ساتھ اپنا نام لکھوا لیتا ہوں کہ دوران ملازمت وزیراعظم کو بھی مکمل استثنی ہوگا۔
ٹوئٹر پر قمر زیدی کا بیان
پیپلز پارٹی کی ڈیل اسی بات پر فائنل ہوئی ہے کہ صدر مملکت کا عہدہ چھوڑنے کے بعد زرداری صاحب کے خلاف فیک بنک اکانٹ، توشہ خانہ، کوٹیکنا، اور سوئس کے کوئی پرانے یا نئے کیس نہیں بنایا جا سکے گا۔ ان کو تاحیات مکمل استثنی حاصل ہوگا، جیسے ہمارے فیلڈ مارشل کو اس ترمیم کے ذریعے حاصل ہوگا۔…
— Qamber Zaidi (@qamberzaidii) November 8, 2025








