صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، نئے ٹورنامنٹس کا حتمی پلان طلب کر لیا
اجلاس کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی کی زیر صدارت اے سی سی ہیڈ کوارٹر میں خصوصی اجلاس ہوا، جس میں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے رائزنگ سٹارز ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ رائزنگ سٹارز ایشیا کپ دوحہ میں 14 نومبر سے 23 نومبر تک کھیلا جائے گا۔ اجلاس میں انڈر 19 پریمیئر ایشیا کپ کی تیاریوں اور مینز ٹی20 ایشیا کپ کے ڈیٹا کا ہر پہلو سے جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: طلاق کے بعد یوزویندر چہل نے آر جے مہوش کو اپنی ریڑھ کی ہڈی قرار دے دیا
ویورز شپ اور مستقبل کے ٹورنامنٹس
اے سی سی اجلاس میں مینز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کی ویورز شپ و شائقین کی تعداد پر اطمینان اور مسرت کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں ایشین کرکٹ کونسل کے مستقبل کے ٹورنامنٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اے سی سی کے تحت آئندہ نئے ٹورنامنٹس کے انعقاد کے بارے میں بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں آئندہ کے ٹورنامنٹس کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اے سی سی کے ایسوسی ایٹ ممبران کے درمیان لیگ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لیجنڈ آف ایشیا کپ سمیت نئے ٹورنامنٹس کرانے پر بھی غور کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کہیں گے تو پورا بجٹ سکریپ کر دیں گے: مزمل اسلم
نئے ٹورنامنٹس کے پلان
صدر اے سی سی محسن نقوی نے نئے ٹورنامنٹ کے بارے میں حتمی پلان طلب کر لیا۔ اجلاس میں کرکٹ کے کھیل کو ایشیا کے دیگر ممالک تک فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا اور خواتین کی کرکٹ کے زیادہ سے زیادہ میچز کرانے پر اتفاق کیا گیا۔
محسن نقوی کا عزم
محسن نقوی نے کہا کہ ہم کرکٹ کے کھیل کو ایشیا کے زیادہ سے زیادہ ممالک تک فروغ دینا چاہتے ہیں۔ ایشیائی ممالک کو کرکٹ کے فروغ کے لیے ہر طرح سے سپورٹ کریں گے۔








