سہیل آفریدی کے بیانات کیخلاف ’چیئرمین تحریک انصاف نظریاتی‘ کا ردعمل بھی آ گیا
سہیل آفریدی کے بیانات پر ردعمل
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سہیل آفریدی کے بیانات کیخلاف’’ چیئرمین تحریک انصاف نظریاتی‘‘ کا ردعمل بھی آ گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: پانچ ممالک پاکستان کے کروڑوں ڈالرز کے ڈیفالٹرز، آڈٹ رپورٹ میں انکشاف
چیئرمین اختر اقبال ڈار کا بیان
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ خیبر پختوانخوا کے وزیراعلی سہیل آفریدی کے وفاقی اور ریاستی اداروں کے خلاف بیانات ریاستی نظم و ضبط پر سوال اٹھاتے ہیں اور عوام میں تقسیم اور بداعتمادی بھی پیدا کرتے ہیں۔ آئین پاکستان کسی بھی سیاسی رہنما کو ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیان دینے کی اجازت نہیں دیتا۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی تیز رفتاری اور کم خرچ کی بناء پر ریل گاڑی کا سفر فوراً ہی بہت مقبول ہو گیا، اس وقت کراچی سے کوٹری تک کا رعایتی کرایہ محض 2 آنے رکھا گیا۔
بھارت اور اسرائیلی قوتوں کی سوچ
’’این این آئی ‘‘ کے مطابق اپنے بیان میں اختر اقبال ڈار نے کہاکہ سہیل آفریدی کے بیانات سے بھارت، اسرائیل اور وطن دشمن قوتوں کی سوچ و فکر کی بدبو آتی ہے۔ 13سال سے خیبر پختوانخوا میں براجمان پی ٹی آئی والوں کو چاہیے تھاکہ نتائج دکھاتے لیکن یہ اپنی کارکردگی اور زیرو کارکردگی کو چھپانے کے لئے اشتعال انگیز گفتگو، تنقید برائے تنقید اور گالم گلوچ کرتے۔ ہماری سیاست اور ہماری ذات سب عارضی ہیں مگر پاکستان نے ہمیشہ قائم و دائم رہنا ہے۔ یہ لوگ اپنی گفتگو اور اپنے منفی اقدامات پر نظر ثانی کرتے ہوئے صحیح سمت میں مثبت پیشرفت کریں نہ کہ سیاہ تاریخ رقم کریں۔
پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت
انہوں نے کہاکہ پاکستان کی نظریاتی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت اپنے خون سے کرنے والوں کے خلاف ہرزہ سرائی کو قطعاً نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ایسے لوگوں کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہوگا۔








