فلور ملز مالکان نے اہم اعلان کر دیا
فلور ملز مالکان کا اہم اعلان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) فلور ملز مالکان نے اہم اعلان کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور؛ سکول میں استاد دوران لیکچر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے،دلخراش ویڈیو وائرل
فلور ملز کی آٹا سپلائی کا معطل ہونا
تفصیلات کے مطابق لاہور کے فلور مل مالکان نے اعلان کیا ہے کہ معیاری گندم کی فراہمی تک لاہور کی فلور ملز آٹا سپلائی نہیں کریں گی۔ یہ فیصلہ لاہور میں ضلع لاہور کی فلور ملز مالکان کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سٹامپ پیپر کی فیس سرکاری خزانے میں جمع نہ کروانے کا انکشاف
گندم کی کوالٹی پر تحفظات
اجلاس میں فلور ملز مالکان نے فلور ملز کو فراہم کی جانے والی گندم کی کوالٹی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیفا انٹرنیشنل فرینڈلی، پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم سعودی عرب کے خلاف تیار
بدبودار گندم کی شکایات
’’این این آئی‘‘ کے مطابق فلور ملز مالکان نے اجلاس کو بتایا کہ فلور ملز کو فراہم کی جانے والی گندم انتہائی ناقص اور بدبودار ہے۔ جس کی وجہ سے آٹے کی کوالٹی شدید متاثر ہو رہی ہے۔ مارکیٹ سے شکایات آرہی ہیں، آٹا ڈیلر اور دوکاندار خراب کوالٹی کی وجہ سے مال واپس کر رہے ہیں۔
حکومت سے مطالبہ
اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت فلور ملز کو اچھی کوالٹی کی گندم فراہم کرے تاکہ معیاری مصنوعات تیار کی جا سکیں۔








