نامعلوم افراد کی فائرنگ، قبائلی رہنما جان بحق
دالبندین میں فائرنگ کا واقعہ
دالبندین (ڈیلی پاکستان آن لائن) میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوامیں امن وامان کی صورتحال خراب ہے، گورنرکے پی فیصل کریم کنڈی
فائرنگ کے نتیجے میں ہلاکت
’’این این آئی‘‘ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ دالبندین میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایران زاہدان کے قبائلی رہنما شہید سردار عبدالقیوم محمد حسنی کے صاحبزادے سردار حسین محمد حسنی کو ہلاک کردیا۔ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس کی کارروائی
پولیس نے نعش کو قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچایا اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی۔ مزید کارروائی کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔








