ڈریپ اور پنجاب ڈرگ کنٹرول ونگ کا لاہور میں نشہ آور ادویات بنانے والے گھر میں چھاپہ، ایک کروڑ سے زائد مالیت کی گولیاں قبضے میں لے لیں۔
چھاپہ مار کارروائی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈریپ اور پنجاب ڈرگ کنٹرول ونگ نے شاہدرہ کے علاقے میں ایک گھر پر چھاپہ مارا جو نشہ آور ادویات بنانے کے لیے استعمال ہو رہا تھا۔ تقریباً ایک کروڑ سے زائد مالیت کی گولیاں قبضے میں لی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: بیوی کی گمشدگی کی رپورٹ کرنے والا شخص خود لاپتہ ہوگیا، خاتون کی لاش برآمد
جعلی ادویات کی تیاری
چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب فیصل محمود نے بتایا کہ اس گھر میں مشینیں نصب کر کے انڈین برانڈ کی جعلی پین کلر نشہ آور گولیاں (ٹراماڈول) ٹراما کنگ کے نام سے تیار کی جا رہی تھیں، جو بعد میں پیکنگ کر کے سپلائی کی جانی تھیں۔
قبضے میں لی گئی اشیاء
برآمد ہونے والے سامان میں 10 لاکھ گولیاں مکمل تیار تھیں جبکہ 50 لاکھ گولیوں کا مواد موجود تھا۔ تمام سٹاک کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔








