وزیر اعلیٰ بلوچستان کا طالبہ کی درخواست پر فوری نوٹس، سکول میں بینڈ ماسٹر کے عہدے پر تعینات کر دیا

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی اہم ہدایت

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت پر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جناح ٹاؤن کوئٹہ کی فارغ التحصیل اور باصلاحیت طالبہ رضوانہ بی بی کو سکول میں بینڈ ماسٹر کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے.

یہ بھی پڑھیں: بڑی خبر ۔۔۔چین نے دنیا کے پہلے سپر ڈیم کی تعمیر کا آغاز کر دیا، کتنی توانائی فراہم کرے گا، لاگت کیا ہوگی۔۔؟ اہم تفصیلات جانیے۔

تعیناتی کے احکامات

’’این این آئی‘‘ کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نے 3 روز قبل سکول کے دورے کے موقع پر اس تعیناتی کے احکامات جاری کیے۔ جب سکول انتظامیہ اور طالبہ نے ان سے براہِ راست ملاقات میں اپنی استدعا پیش کی، تو وزیر اعلیٰ نے فوری کارروائی کی۔ رضوانہ بی بی ایک محنتی اور باصلاحیت طالبہ ہیں جنہوں نے سکول میں بینڈ ماسٹر کی خالی اسامی پر طویل عرصے سے درخواست دے رکھی تھی۔ تاہم، محکمانہ کارروائی میں تاخیر کے باعث ان کی فائل زیرِ التواء تھی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور سے اغوا ہونے والے نوبیاہتا جوڑے کو سرائے عالمگیر میں قتل کردیا گیا

فوری نوٹس

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے طالبہ کی درخواست پر فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ یہ معاملہ بلا تاخیر نمٹایا جائے۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ تعلیم بلوچستان نے رضوانہ بی بی کی باضابطہ تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

شکریہ اور حوصلہ افزائی

اس موقع پر سکول انتظامیہ اور رضوانہ بی بی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے دلی تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ذاتی دلچسپی اور فوری اقدام سے نہ صرف ایک ہونہار طالبہ کو روزگار کا موقع ملا بلکہ دیگر طالبات کے لیے بھی حوصلہ افزائی کی نئی مثال قائم ہوئی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...