ہمیں فوری طور پہ اپنے اندرونی سیاسی معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے چاہئیں، نعیم خالد لودھی
سیاسی معاملات کا فوری حل
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی کا کہنا ہے ہمیں فوری طور پہ اپنے اندرونی سیاسی معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے چاہئیں۔ طعنہ زنی اور جوابی زہر افشانی کو فورا روکنا ہو گا۔ اس لیول کی اندرونی کڑواہٹ ، بیرونی دشمنوں کیلئے بڑی خوشخبری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بطور معاون حج پر جانے والے سرکاری ملازمین کی تفصیلات طلب کر لی
ذمہ دارانہ بیانیات کی ضرورت
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا یہ جو آندھی چلی ہے خیبر پختونخوا کے حکومتی ارکان کی نہایت غیر ذمہ دارانہ بیانیات سے شروع ہوئی، اور اب جوابی وار چل رہے ہیں، یہ پاکستان کے جسم کو بڑے زخم لگانے کی مذموم کاوشیں ہیں۔
موجودہ صورتحال کا تجزیہ
اس وقت آگ پہ تیل نہیں پانی چھڑکنے کی ضرورت ہے۔ پتہ لگایا جائے اور جائزہ لیا جائے کہ بات یہاں تک کیوں پہنچی اور اسی روش پہ چلتے رہنے سے حالات کے ٹھیک ہونے کے کتنے امکانات ہیں؟ کوئی متبادل سوچ اور نیا راستہ اختیار کرنا ہو گا!
خطرناک ٹکراؤ
ہمیں فوری طور پہ اپنے اندرونی سیاسی معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے چاہئیں۔ طعنہ زنی اور جوابی زہر افشانی کو فورا روکنا ہو گا۔ اس لیول کی اندرونی کڑواہٹ ، بیرونی دشمنوں کیلئے بڑی خوش خبری ہے۔
یہ جو آندھی چلی ہے خیبر پختونخواہ کے حکومتی ارکان کی نہایت غیر ذمہ دارانہ…— Naeem Khalid Lodhi (@naeemlodhi53) November 8, 2025








