کپتان بن کر پہلی ہی سریز جیتنے کے بعد شاہین آفریدی کا بیان
شاہین شاہ آفریدی کا بیان
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز جیتنے کے بعد کہا ہے کہ یہ فتح پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے، اور کھلاڑیوں نے تمام فارمیٹس میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی پر لاہور قلندرز کو بڑا اعزاز مل گیا
ٹیم ورک کی اہمیت
شاہین شاہ نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ ٹیم ورک تھا، ہم نے تمام فارمیٹس میں بہت محنت کی ہے، اس لیے کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو جاتا ہے۔ ابتدائی پانچ چھ اوورز میں ہمیں زیادہ مدد نہیں ملی، لیکن جب اسپنرز آئے تو انہوں نے مخالف ٹیم کے لیے کھیل کو مشکل بنا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت پاکستان کے خلاف جارحیت کے لیے ڈونز کیوں استعمال کر رہا ہے؟ سینئر تجزیہ کار حامد میر نے اندر کی بات بتا دی
تبدیلیوں اور نئے کھلاڑیوں کا کردار
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم میں تبدیلیوں اور نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ درست ثابت ہوا۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں ہر کھلاڑی کو ہر صورتحال کے لیے تیار رہنا ہوتا ہے۔ جو بھی کھلاڑی میدان میں آیا، اس نے موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ جیسا کہ میں نے کہا، یہ ٹیم ورک ہے۔
اگلا چیلنج
ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی لیکن اب اگلا چیلنج ہمارے سامنے ہے، اور ہمیں اس کے لیے تیاری کرنی ہوگی۔








