راولپنڈی، جعلی پیر نے شہری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
تشدد کا واقعہ
راولپنڈی(ویب ڈیسک) جعلی پیر نے شہری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: لیہ، ڈی آئی خان، گھوٹکی اور ننکانہ صاحب میں حادثات، 12 افراد جاں بحق، 42 زخمی
ملزم کی شناخت
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ وارث خان کے علاقے میں جعلی پیر نے شہری پر بدترین تشدد کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے جعلی پیر کامران خان المعروف پیر لٹکن شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ فوٹیج میں ملزم ایک ضعیف العقیدہ شخص کو تشدد کرتا، معافیاں منگواتا اور زمین پر لٹا کر مارتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حسن علی نے بابراعظم سے متعلق اپنے بیان پر معذرت کر لی
پولیس کارروائی
پولیس نے بتایا کہ جعلی پیر لٹکن شاہ پر مقدمہ پولیس اہلکار شہزاد احمد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں پیر لٹکن شاہ ایک شخص پر تشدد کر رہا تھا، ملزم متاثرہ شخص سے معافیاں منگوانے کے ساتھ دھمکیاں بھی دے رہا تھا۔
خلاف قانون سرگرمیاں
ایف آئی آر کے مطابق پیر لٹکن شاہ لوگوں پر کالا جادو اور روحانی علاج کرتا ہے، جو خلاف قانون ہے۔ جادو ٹونا عامل سحر قابل سزا جرم ہے۔ پیر لٹکن شاہ کی ویڈیو آج دوپہر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ملزم ایک شخص پر ڈنڈے سے تشدد کرکے معافیاں منگوا رہا تھا۔ پولیس کا کہنا تھاکہ ایف آئی آر کے اندراج کے بعد پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔








