ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی
بجلی کی قیمتوں میں کمی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بجلی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک غیر ملکی نے کہا کہ مجرم کی معافی کے لئے نہیں کہنا بلکہ ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ سزا پانیوالے مجرم پر خطاکار اور کمزور انسان سمجھ کر رحم اور کرم کیا جائے۔
نئی قیمتیں
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں 48 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی۔ یہ کمی بجلی کی قیمتوں میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ میں خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے دو افراد گرفتار
اطلاق کی تاریخ
بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہوگا اور یہ کمی کے الیکٹرک سمیت ملک کے تمام صارفین پر لاگو ہوگی۔
صارفین کو ریلیف
بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 5 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔








