مزارِ اقبال پر گارڈز تبدیلی کی تقریب، پاک بحریہ نے فرائض سنبھال لیے
گارڈز کی تبدیلی کی تقریب
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب ہوئی، اس موقع پر پاک بحریہ کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم بے نظیر بھٹو نے انکشاف کیا کہ کراچی میں گرفتار دہشت گردوں نے اپنے سرپرستوں کے نام بتا دیئے ہیں جن سے عوام کو بھی آگاہ کیا جائے گا۔
مہمان خصوصی کی آمد
پاکستان نیوی کے کمانڈر سنٹرل پنجاب ریئرایڈمرل سہیل احمد عزمی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، انہوں نے پاکستان رینجرز اور پاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 103 فلسطینی شہید
اعزازی گارڈز کی تعیناتی
پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے، پاکستان رینجرز پنجاب کا دستہ مزار اقبال پر فرائض سے سبکدوش ہوکر رخصت ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کو مذاکرات کے لیے کوئی درخواست نہیں، ایران نے ٹرمپ کی تردید کردی
پھولوں کی چادر
گارڈز کی تعیناتی کے بعد قومی شاعر کے مزار پر امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف، پاک بحریہ کے افسران، سیلرز اور نیوی سویلینز کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: جس نے 9مئی کو آگ لگائی، اس پر پراسیکیوشن کے ساتھ ہیں،چیف جسٹس پاکستان
فاتحہ خوانی اور تاثرات
ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے مزار اقبال پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے۔
بعد ازاں جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل عاطف بشیر نے مزار اقبال پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
جی او سی لاہور میجر جنرل عاطف بشیر نے مزار اقبال پر مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینی نواز محمود خلیل کی ضمانت، کیا رہائی ہوگی؟
علامہ اقبال کی زندگی
علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، جہاں انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم بھی حاصل کی، اس کے بعد وہ لاہور اور پھر اعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ چلے گئے، وہ جرمنی بھی رہے۔
یہ بھی پڑھیں: انفراسٹرکچر کی ڈویلپمنٹ ترجیحی بنیادوں پر کی جا رہی ہے: معاون خصوصی راشد اقبال نصر اللہ
شاعر مشرق کا پیغام
شاعر مشرق علامہ اقبال نے شاعری کے ذریعے اپنا پیغام دنیا بھر میں پہنچایا، ان کے افکار نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہیں۔
اقبال منزل کی وراثت
واضح رہے کہ اقبال منزل میں علامہ اقبال کے زیرِ استعمال رہنے والی اشیاء کرسی، میز، بیڈ، حقہ اور دیگر چیزیں آج بھی اپنی اصلی حالت میں موجود ہیں۔








