مجوزہ ترامیم کے بعد اگر عمران خان الیکشن کے ذریعے اقتدار میں آ بھی جائیں تو کچھ نہیں کر پائیں گے،نجم سیٹھی
نجم سیٹھی کا بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف صحافی اور سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ مجوزہ ترامیم ہو جاتی ہیں تو فیلڈ مارشل کو تو کوئی ہاتھ نہیں لگا سکے گا، اگر عمران خان الیکشن کے ذریعے اقتدار میں آ بھی جائیں تو وہ کچھ نہیں کر پائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا موٹرز کے پلانٹ سے 900 کار انجن چوری
آئینی ترامیم پر سوالات
نجی ٹی وی سما نیوز کے پروگرام ’’سیٹھی سے سوال‘‘ میں اینکرپرسن سیدہ عائشہ ناز نے سوال کیا کہ آئین میں ترامیم کیلئے دو تہائی اکثریت چاہئے ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: لاک ڈاؤن اور احتجاج کے باعث پاکستان کو کتنے ٹیکس خسارے کا سامنا ہے؟ جانیے
نجم سیٹھی کا جواب
نجم سیٹھی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا کیا خیال ہے کہ وہ دو تہائی اکثریت لینے دیں گے؟ کیا باتیں کرتی ہیں آپ، وہ ایک تہائی اکثریت بھی لے جائیں تو بڑی غنیمت ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: وہاڑی، پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ، 9 افراد گرفتار
باقی کی گفتگو
سیدہ عائشہ ناز نے کہا کہ بات کرنے میں کیا حرج ہے، جس پر نجم سیٹھی نے جواب دیا کہ آپ پی ٹی آئی والوں کو ایسے ہی امید دلا رہی ہیں۔
ڈیل کی ممکنہ صورتحال
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ اب ڈیل ہو سکتی ہے۔ پہلے تو یہ تھا کہ عمران خان باہر آ کر یہ کر دے گا وہ کر دے گا، اب یہ ہے کہ بہت سارے اپنے آپ کو استثنیٰ دے رہے ہیں، یہ ایک دلچسپ پیشرفت ہے۔
اب فیلڈ مارشل صاحب کو کوئی ہاتھ نہیں لگا سکے گا۔ اب اگر عمران خان الیکشن کے ذریعے آ بھی جائیں تو وہ کچھ نہیں کر پائیں گے۔ دو تہائی تو لینے نہیں دینگے۔۔۔ اب ڈیل (بھی) ہوسکتی ہے کیونکہ سب اپنے آپ کو استثنیٰ دے رہے ہیں: نجم سیٹھی pic.twitter.com/2u2dJthQv1
— Kismat Khan (@KismatZimri) November 8, 2025








