تارکین وطن کی ایک اور کشتی سمندربرد، ایک شخص ہلاک، 10 کو بچا لیا گیا، 300 لاپتہ
کشتی ڈوبنے کا واقعہ
پتراجایا(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی سرحد پر تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی۔
یہ بھی پڑھیں: یہ تاثر غلط ہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی حکومت کے امیدوار ہیں: خواجہ آصف
ہلاکتوں کی اطلاع
ملائیشین میری ٹائم کے مطابق کشتی ڈوبنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، جبکہ 10 کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 300 لوگ لاپتہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم انکوائری کمیشن نے کبھی بڑے منصوبوں کی انسپکشن کی یا رپورٹ وزیراعظم کو بھیجی؟ روف کلاسرا نے کمیشن کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیا
واقعے کی تفصیلات
ملائیشین میری ٹائم کے مطابق یہ واقعہ تین دن قبل پیش آیا، اور دیگر دو کشتیوں کے بھی لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ کشتی میں میانمار، روہنگیا اور بنگلہ دیشی تارکین وطن سوار تھے۔
پولیس کی تحقیقات
ملائیشین پولیس کے مطابق، ملائیشیا آنے والے افراد پہلے ایک بڑے جہاز میں سوار تھے، جس کے بعد تارکین وطن کو تین چھوٹی کشتیوں پر منتقل کیا گیا۔








