انوشکا شرما کی 7 سال بعد فلموں میں واپسی، فلم کی تفصیلات سامنے آگئیں
انوشکا شرما کی واپسی
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کی سپر ہٹ اداکارہ انوشکا شرما تقریباً سات سال بعد فلمی دنیا میں واپسی کرنے جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال، بعض تیل کمپنیوں نے آبنائے ہرمز کے راستے فیول کی ترسیل معطل کردی
فلم کی تفصیلات
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فلم ایک سپورٹس بائیوگرافیکل کہانی ہے جو سینما گھروں کے بجائے نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔ فلم کا نام 'چکڑا ایکسپریس' ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی نوواک جوکووچ نے پروفیشنل ٹینس پلیئرز ایسوسی ایشن سے دستبرداری کا اعلان کردیا
عکسبندی اور ریلیز کی تاریخ
بتایا جارہا ہے کہ فلم کی عکسبندی کئی ماہ قبل مکمل ہو چکی تھی، تاہم پروڈکشن کمپنی اور نیٹ فلکس کے درمیان اختلافات کی وجہ سے فلم کی ریلیز روک دی گئی تھی۔
امکان ہے کہ فلم جلد ریلیز کی جائے گی اور اس کی تاریخ کا اعلان بھی آئندہ کچھ روز میں متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں شہزاد اکبر پر قاتلانہ حملہ، ناک اور جبڑا فریکچر، ہسپتال منتقل، پی ٹی آئی
فلم میں کردار
فلم میں انوشکا شرما ایک کرکٹر کا کردار ادا کر رہی ہیں، جو بھارتی کرکٹر جھلن گوسوامی کی زندگی پر مبنی ہے۔ انوشکا اسی کردار میں نظر آئیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا بیجنگ میں مصروفیت سے بھرپور دن، دورے، اہم ملاقاتیں، ظہرانہ، تعلقات کے فروغ کیلئے جڑواں شہروں اور صوبوں کی تجویز، چینی سرمایہ کاری کیلئے بھرپور تعاون کی پیشکش
جھلن گوسوامی کی سوانح
جھلن گوسوامی بھارتی کرکٹ ٹیم میں 2002 سے 2022 تک رہیں اور ان کا تعلق ریاست مغربی بنگال کے چھوٹے قصبے 'چکڑا' سے تھا۔
آخری فلم
واضح رہے کہ انوشکا شرما کی آخری فلم 'زیرو' تھی، جس میں انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ ڈبل کردار ادا کیے تھے۔








