راولپنڈی؛ خاتون کو ہراساں کرنے کی وائرل ویڈیو، ملزم گرفتار
راولپنڈی میں خاتون کی ہراسانی کا واقعہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ سٹی کے علاقے میں خاتون کو ہراساں کرنے کے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 12 سو روپے کا اضافہ
ملزم کی گرفتاری
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعے پر نوٹس لیا تھا، جس پر واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا، خاتون کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 6 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی، 2ملزم گرفتار
قانونی کارروائی
تھانہ سٹی پولیس نے سی پی او سید خالد ہمدانی کے حکم پر اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا بیان
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ خواتین کے خلاف جرائم کسی صورت قابل برداشت نہیں اور ملزم کوئی بھی ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچے گا۔








