22 سال کی عمر میں گھر چھوڑنے کا فیصلہ کیا، ماں سے کہا میں آزاد زندگی گزاروں گی، انزیلہ عباسی
انزیلہ عباسی کا گھر چھوڑنے کا فیصلہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور گلوکارہ انزیلہ عباسی کا کہنا ہے کہ میں نے 22 سال کی عمر میں گھر چھوڑنے کا فیصلہ کیا، میں نے ماں سے بات کی کہ میں خود کماؤں گی اور آزاد زندگی گزاروں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور اٹلی کا مضبوط دوطرفہ شراکت داری کے اعادے پر اتفاق، اوورسیز کمیونٹی پل کا کردار ادا کر رہی ہے: چیئرمین سینیٹ
رشتہ کی بہتری کا سفر
انزیلہ عباسی نے احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابتدا میں یہ ایک مشکل بات تھی لیکن بعد میں ہمارے تعلقات مزید بہتر ہوگئے۔ امی مجھ پر اعتماد کرنے لگیں، میرے گھر آتیں، کھانا لاتی تھیں اور ہم اچھا وقت گزارتے تھے۔ بعد میں جب انہوں نے کہا کہ اب تم زندگی میں سیٹ ہو جاؤ تو میں واپس ان کے ساتھ رہنے آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: رینجرز اہلکاروں پر قاتلانہ حملے کے 27 سال پرانے کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا
ڈراموں کی حقیقت
انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈراموں میں تسلسل کے ساتھ صرف ساس بہو کے مسائل دکھائے جارہے ہیں جس کی وجہ سے عوام کا بھی وہی مائنڈ سیٹ بن گیا ہے، ہمیں ڈراموں کے ذریعے عوام میں اہم ایشوز کے حوالے سے شعور و آگاہی پیدا کرنی چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: پریش راول کی ’ہیرا پھیری 3‘ سے علیحدگی کی اصل وجوہات سامنے آ گئیں
تخلیقی اظہار
انزیلہ عباسی کا کہنا تھا کہ وہ خود کو کسی ایک فیلڈ تک محدود نہیں رکھنا چاہتیں۔ میں ایکٹر بھی ہوں، ماڈل بھی اور گلوکارہ بھی۔ مجھے تخلیقی کام پسند ہے۔ میں ہر فیلڈ میں کچھ نیا آزمانا چاہتی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: شیری رحمٰن کی صدر مملکت سے ملاقات، بجٹ اور سفارتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
والدین کی طلاق کا اثر
انزیلہ عباسی نے اپنے والدین کی طلاق کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی ماں کے بارے میں یہ کہوں گی کہ انہوں نے طلاق کے بعد سب کچھ ازسرِنو سنبھالا۔ وہ بہت کم عمر یعنی بیس کی دہائی میں تھیں جب میری پیدائش ہوئی۔ انہوں نے میرے لیے ماں اور باپ دونوں کا کردار ادا کیا۔ میں نے کبھی والد کی کمی محسوس نہیں کی اور اس حوالے سے مجھے ان سے کوئی شکوہ نہیں۔ ہاں، بچپن میں کبھی کبھار والدین سے جھنجھلاہٹ ہوتی ہے، لیکن بڑے ہونے پر وہ احساس ختم ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: افغان حکومت نے لڑکیوں کی محبت اور دوستی کو بیان کرنے والی رومانوی شاعری پر پابندی لگا دی
والد شمعون عباسی کے بارے میں انزیلہ کا نظریہ
اپنے والد شمعون عباسی کے حوالے سے انزیلہ نے کہا کہ میں مانتی ہوں کہ وہ بہت اچھے اداکار ہیں، لیکن مجھے نہیں معلوم کہ ان کی کس بات سے خود کو جوڑوں۔ میں والدین کے کام کو فالو نہیں کرتی، وہ ان کا پیشہ ہے۔ بچپن میں میں ان سے زیادہ جڑی ہوئی تھی کیونکہ میں نے انہیں بیک وقت اداکاری، ہدایت کاری اور تحریر کرتے دیکھا لیکن انہیں رول ماڈل کے طور پر نہیں لیتی۔ میں نے اپنے والد سے یہ سیکھا ہے کہ اپنے فن پر مسلسل محنت کرتے رہنا چاہیے اور خود کو ہر میدان میں بہتر بنانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ پر قیدیوں کی اسپیشل ملاقاتیں، احکامات جاری
مشہور فنکار جوڑی کی بیٹی
یاد رہے کہ انزیلہ عباسی معروف فنکار جوڑی جویریہ عباسی اور شمعون عباسی کی صاحبزادی ہیں، شمعون عباسی نے جویریہ عباسی سے جوانی میں 1997 میں شادی کی تھی تاہم دونوں نے 2007 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔
کامیاب ڈرامے اور حالیہ شادیاں
انزیلہ عباسی نے متعدد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، جن میں لال عشق، گلہ اور حقیقت شامل ہیں۔ وہ اگست 2023 میں تشفیٰ انصاری سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔








