خیبر پختونخوا: سکولوں میں خسرہ اور روبیلا ویکسینیشن مہم چلانے کا فیصلہ
پشاور میں خسرہ اور روبیلا ویکسینیشن مہم
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کے پی حکومت نے نجی اور سرکاری سکولوں میں خسرہ اور روبیلا (ایم آر) مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی اور اسلام آباد کو 33 مقامات سے بند کرنے کا سلسلہ جاری
مہم کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ صحت نے کہا ہے کہ مہم کے دوران چھ ماہ سے پانچ سال تک کے بچوں کو ویکسی نیٹ کیا جائے گا۔ خسرہ اینڈ روبیلا (ایم آر) مہم 17 سے 28 نومبر 2025 تک چلائی جائے گی۔ محکمہ تعلیم کا بھی کہنا ہے کہ مہم میں 6 ماہ سے 5 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی میڈیا کے بغیر ثبوت الزامات مضحکہ خیز، پاکستان کے خلاف میڈیا مہم چلائی جا رہی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
صوبائی روڈ میپ
محکمہ تعلیم نے بتایا کہ صحت کی ٹیمیں مہم کے دوران ضلع پشاور میں نجی اور سرکاری سکولوں/اداروں کا دورہ کریں گی۔ تمام متعلقہ بچوں کی ویکسی نیشن کو یقینی بنانے کے لیے فالو اپ سرگرمیاں کریں گی۔ مزید برآں، ضلع پشاور کے تمام نجی اور سرکاری سکول، ادارے صحت، ٹیکہ کاری کے عملے کو سہولت فراہم کریں گے۔
قانونی کارروائی
ایم آر مہم کے دوران ویکسینیشن سے انکار کرنے والے نجی سکولوں کے خلاف متعلقہ قانونی دفعات کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔








