27 ویں ترمیم شخصیات کے فائدے اور نقصانات کو سامنے رکھ کر بنائی گئی: مصطفیٰ نواز کھوکھر

اپوزیشن رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر کا بیان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ ستائیسویں ترمیم شخصیات کے فائدے اور نقصانات کو سامنے رکھ کر بنائی گئی ہے، استثنیٰ کی بندر بانٹ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف برداری کیلئے گورنر کے پی کو نامزد کردیا۔

آئینی ترامیم اور اشرافیہ

روزنامہ جنگ کے مطابق تحریک تحفظ آئین کے رہنماؤں کے ساتھ اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ آئین کا شخصیات سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، اشرافیہ اپنے مفادات کےلیے آئین کے اندر ترامیم کر رہے ہیں۔ 26 ویں آئینی ترمیم جس طرح پاس کرائی گئی وہ سب کے سامنے ہے، 90 فیصد ممبران کو پتہ بھی نہیں تھا کہ ترمیم میں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش اور پاکستان کے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

سپرمی کورٹ اور مخصوص نشستیں

ان کا کہنا تھا کہ ترمیم کو پاس کروانے میں اہم کردار سپریم کورٹ نے ادا کیا، مخصوص نشستوں سے پی ٹی آئی کو محروم کردیا اور وہ حکومت کو دی گئیں، حکومت کو مخصوص نشستوں سے مطلوبہ نمبر مل گئے، پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کے ذریعے 27 ویں ترمیم لائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں فصل کی باقیات نہ جلانے کی کامیاب مہم تیزی سے جاری

عمرانی معاہدہ اور 1973 کا آئین

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ عمرانی معاہدہ ایک فرد کا ریاست کے ساتھ تعلق ہے، 1973 کے آئین کے مطابق ہر ادارہ اپنی حدود کے اندر رہ کر کام کرے گا، یہ ترمیم شخصیات کے فائدے اور نقصانات کو دیکھ کر بنائی گئی ہے، ڈرافٹ پڑھا تو دل اداس ہوگیا کہ یہ ہم کیا کرنے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی کوششیں، جنید اکبر پارٹی رہنماؤں پر برس پڑے

محمود خان اچکزئی کا خطاب

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ چھٹی کے دن آئین پر حملہ کیا گیا، پاکستان کی بنیادوں پر حملہ ہوا ہے، یہ بھی 9/11 ہے، ہم سب کچھ جانتے ہوئے اپنے ارادے سے یہاں آئے ہیں، پاکستان پر بغیر الیکشن کے یہ ٹولہ قابض ہوا ہے۔

عوامی مظاہرے اور نعرے

انہوں نے کہا کہ ہم اس ملک سے محبت کرنے والے لوگ ہیں، مجھ سے 5 دفعہ ملک کے آئین کے دفاع کا حلف لیا گیا، جھوٹے پروپیگنڈے کیے جارہے ہیں، عوام کو غلط تاثر دیا جاتا ہے، پارلیمنٹ کو چلنے نہیں دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج رات ساڑھے 8 بجے سے ہم نے نعرے شروع کرنے ہیں، آج رات کا نعرہ ایسے دستور کو ہم نہیں مانتے ہے، بانی پی ٹی آئی کے ساتھی تحریک کا کہہ رہے تھے آج سے تحریک شروع ہے، ہماری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...