مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق ایم این اے افتخار چیمہ انتقال کرگئے، نوازشریف، شہبازشریف کا اظہار تعزیت
افتخار احمد چیمہ کا انتقال
لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق ایم این اے افتخار احمد چیمہ دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے جس پر وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے تعزیت کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کیلئے جاسوسی پر فوجی اہلکار سمیت 7 اسرائیلی شہری گرفتار
وزیراعظم کی تعزیت
وزیراعظم نے مرحوم کے بھائی سابق آئی جی موٹر وے ذوالفقار احمد چیمہ اور سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد چیمہ سے ٹیلیفون پر تعزیت کی۔ وزیراعظم نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈکی بھائی جواء ایپ کیس؛ عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرلیا
چیمہ فیملی کا صدمہ
دوسری جانب ڈاکٹر نثار احمد چیمہ اور ذوالفقار احمد چیمہ کا کہنا تھا کہ ہم انتہائی دکھ اور صدمے کی حالت میں یہ بتا رہے ہیں کہ ہم اپنے بڑے بھائی جان اور چیمہ فیملی کے سربراہ سابق ایم این اے جسٹس افتخار احمد چیمہ صاحب کے سائے سے محروم ہو گئے ہیں۔ وہ دل کے دورے کے باعث اپنے خالق اور مالک سے جاملے ہیں۔
لیگی قیادت کا پیغام
لیگی قیادت نے کہا کہ میں دُکھ کی اِس گھڑی میں انکے خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ اللہ تعالٰی انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر و ہمت سے یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین








