صحافی مطیع اللہ جان کے مطابق سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ قائمہ کمیٹی کے اجلاس کی دلچسپ کہانی سنادی
اسلام آباد کا واقعہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی مطیع اللہ جان کے مطابق سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران اٹارنی جنرل بیرسٹر منصور عثمان اعوان اور پیپلزپارٹی کے رکن پارلیمنٹ سید نوید قمر اچانک باہر روانہ ہو گئے۔ جب اس پر سوال ہوا کہ کیا صدرِ مملکت کو تاحیات استثنی کا فیصلہ ہو گیا، تو اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ ابھی ہم وہاں تک نہیں پہنچے۔
یہ بھی پڑھیں: کومل عزیز کس خوف کی وجہ سے شادی نہیں کررہیں؟ اداکارہ کے انکشاف نے مداحوں کو چونکا دیا
بحث و مباحثہ
اس پر سوال ہوا کہ وہاں تک کتنے عرصے میں پہنچیں گے، تو سید نوید قمر نے کہا کہ بھئی آج ہی طے ہو جائیگا، اتنا لمبا عرصہ نہیں لگے گا۔ مطیع اللہ جان کے مطابق پھر سوال ہوا کہ کیا وزرائے علیٰ کو بھی تاحیات استثنی دیا جا رہا ہے؟ تو اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایسا نہیں ہے۔
سی سی ڈی پنجاب کا سوال
جس پر سوال ہوا کہ کیا آخر میں سی سی ڈی پنجاب کو بھی استثنی دے دیا جائے گا؟ تو اس پر سید نوید قمر رُک گئے اور پیچھے مڑ کر ہنستے ہوئے بولے "لگتا ہے آخر میں ایسا ہی ہو گا۔"








