سینٹرل جیل گوجرانوالہ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح، 4500 اسیران مستفید ہوں گے

پنجاب میں جیل اصلاحات کا عمل

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب جیل ریفارمز ایجنڈے پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری ہے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے اسی سلسلے میں سینٹرل جیل گوجرانوالہ کا دورہ کیا اور نئی تعمیر کردہ رہائش گاہوں کا افتتاح کیا۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے اسیران اور اہلکاروں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا بھی افتتاح کیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کی بجٹ میں عام آدمی پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری، کھانے پینے کی اشیا مہنگی ہونیکا امکان

پرانی رہائش گاہوں کی حالت

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق جیل میں پرانی رہائش گاہیں تقریباً 50 سال قبل تعمیر ہوئی تھیں جو کہ اب خستہ حال ہو چکی تھیں۔ نئی تعمیر ہونے والی رہائش گاہوں سے ملازمین کے 28 خاندان مستفید ہوں گے۔ اسیران کو صاف پانی کی ہمہ وقت فراہمی کیلئے آر او واٹر فلٹریشن پلانٹ لگوایا گیا ہے جس سے تقریباً 4500 اسیران مستفید ہوں گے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے اس موقع پر جیل سائیکالوجسٹس اور یونیورسٹی پروفیسرز سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ اسیران کی ذہنی صحت کی جانچ اور ان میں مثبت رویوں کا فروغ نہایت اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زندگی کا بھروسہ نہیں، ہو سکتا ہے کہ میرے فعال کیریئر کے آخری دس برس ہوں، عامر خان کی دلچسپ گفتگو

جیل انتظامات کا جائزہ

سیکرٹری داخلہ نے جیل کے مختلف حصوں کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔ سپرنٹنڈنٹ جیل چوہدری اصغر علی نے سیکرٹری داخلہ پنجاب کو بریفنگ دی۔ انہوں نے جوینائل جیل میں بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور تعلیم و تربیت کیساتھ کھیلوں کے انتظام کا جائزہ لیا۔ سیکرٹری داخلہ نے جیل انڈسٹری میں مصنوعات کی تیاری کے مراحل دیکھے اور معیار کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر کونسی جماعت مؤثر ہے؟ انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ کی سروے رپورٹ آ گئی

اسیران کی مالی معاونت کے اقدامات

سیکرٹری داخلہ نے اسیران سے ملاقات کیلئے آئے شہریوں سے "ملاقات ایپ" کی افادیت کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اسیران سے ملاقات کیلئے آنے والے خواتین و حضرات کیلئے بھی اسی طرز کا واٹر فلٹریشن پلانٹ لگایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈار ڈپلومیسی۔۔۔خارجہ پالیسی میں خاموش انقلاب

تعلیم و ہنر مند سازی

انہوں نے بتایا کہ سنٹرل جیل میں اسیران کی تعلیم و تربیت کے علاوہ ان کو ہنر مند بنانے کیلئے مختلف کورسز کروائے جا رہے ہیں۔ اسیران کی تیار کردہ پراڈکٹس مارکیٹ میں فروخت کر کے قیدیوں کی مالی معاونت کی جاتی ہے۔ مقامی مخیر حضرات کے تعاون سے سیٹلائٹ ٹاون مارکیٹ میں 6 ملین روپے کی لاگت سے ڈسپلے سنٹر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ ڈسپلے سینٹر میں پنجاب بھر کی جیلوں میں تیار ہونے والی پراڈکٹس فروخت کیلئے رکھی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی بادشاہ چارلس پاکستان کا دورہ کرنے کے خواہاں، میاں منشا کا حیران کن بیان سامنے آیا

پودے لگانے کی تقریب

سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ ہنرمند قیدی رہائی کے بعد باعزت روزگار کے ذریعے اپنے خاندان کا سہارا بن سکیں گے۔ سیکرٹری داخلہ و دیگر نے جیل و رہائش گاہوں کے احاطے میں پودے لگائے۔ اس موقع پر آئی جی جیل خانہ جات، کمشنر گوجرانوالہ، آر پی او گوجرانوالہ، سی پی او گوجرانوالہ، ایڈیشنل سیکرٹری پریزن، ڈپٹی سیکرٹری پریزنز اور ڈپٹی سیکرٹری ڈویلپمنٹ بھی ہمراہ تھے۔

گورودوارہ کا دورہ

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے بعد ازاں ایمن آباد میں گورودوارہ کا بھی دورہ کیا اور سیکرٹری داخلہ پنجاب نے دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں سے ملاقات کی۔ گولڈن ٹیمپل بھارت سے آئے چیف ہیڈ و یاتریوں نے بہترین انتظامات پر حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...