وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے حالیہ بیان پر چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب شیر پاؤ کا ردعمل بھی آ گیا
پشاور کی صورتحال
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے حالیہ بیان پر چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب شیر پاؤ کا ردعمل بھی آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کو وزیراعظم بنائے جانے کی خبر غلط ہے، اسحاق ڈار
آفتاب شیر پاؤ کا بیان
تفصیلات کے مطابق چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب احمد شیر پاؤ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا حالیہ بیان فرقہ وارانہ نفرت کو ہوا دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام سے متعلق کیس ؛26ویں آئینی ترمیم سے متعلق جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ ملک کے دلچسپ ریمارکس
پاکستان کی مسلح افواج کا کردار
’’جنگ‘‘ کے مطابق آفتاب شیر پاؤ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، پاکستان کی مسلح افواج ملکی سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہیں۔
وزیراعلیٰ کی ذمے داری
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ترجمان کی وضاحت بھی درست نہیں، سہیل آفریدی کو بطور وزیراعلیٰ صوبے کے مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو دانش مندی اور ذمےداری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔








