جونا گڑھ پر بھارتی غاصبانہ قبضے کو 78 برس بیت گئے
کشمیر کی ریاست جونا گڑھ کا زبردستی الحاق
لاہور (نیوز ڈیسک) بھارت کی جانب سے کشمیرکی ریاست جونا گڑھ کو زبردستی ضم کیے78 برس بیت گئے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ: پٹرولیم لیوی متعین کرنے کا اختیار پٹرولیم ڈویژن کو دینے کی منظوری
جونا گڑھ کا پاکستان سے الحاق
تفصیلات کے مطابق ریاست جونا گڑھ کا پاکستان سے الحاق، جونا گڑھ سٹیٹ کونسل کی منظوری سے ہوا تھا۔ بھارتی سیاستدان سردار ولبھ بھائی پٹیل نے نواب آف جونا گڑھ سے اپنا فیصلہ بدلنے کا اصرار کیا مگر بھارت کو منہ کی کھانی پڑی۔ بھارت کو جونا گڑھ کا پاکستان سے الحاق برداشت نہیں ہوا اور جونا گڑھ پر زبردستی غیر قانونی تسلط قائم کیا۔
عصمت دری اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں
بھارتی فوجیوں نے جونا گڑھ میں بڑے پیمانے پر قتلِ عام، عصمت دری اور مسلمانوں کی املاک کو نقصان پہنچایا۔ بھارت نے سیاسی ناکامی کے باعث ہتھیاروں اور قاتلانہ نظام کی پاداش میں نام نہاد ریفرنڈم بھی کروا ڈالا۔ جونا گڑھ پر قبضہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارت نے تقریباََ تمام شاہی ریاستوں پر جابرانہ تسلط حاصل کیا تھا۔








