عالمی کاپ 30 کانفرنس: وزیراعلیٰ برازیل پہنچ گئیں
وزیراعلیٰ پنجاب کا برازیل دورہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عالمی کاپ 30 کانفرنس میں شرکت کے لیے برازیل پہنچ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: صدر اور وزیراعظم نے جنرل سیدعاصم منیرکو ’’بیٹن آف فیلڈ مارشل‘‘ سے نواز دیا
ہمراہ وزراء
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور وزیر لوکل گورنمنٹ ذیشان رفیق بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مردان میں اہم سیاسی شخصیت کی سگریٹ فیکٹری پر چھاپہ، فیکٹری سیل۔
کاپ 30 کانفرنس میں خطاب
وزیراعلیٰ مریم نواز کاپ 30 کانفرنس میں پنجاب میں ماحولیاتی بہتری کے وژن اور اقدامات پر کلیدی خطاب کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی اداکار ستیش شاہ چل بسے
ماحولیاتی اقدامات کا وژن
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کلائمیٹ ریزی لینس، ستھرا پنجاب، الیکٹرک گاڑیوں، جنگلات اور جنگی حیات کے تحفظ و فروغ کا وژن اجاگر کریں گی۔
کاپ 30 کانفرنس کی تفصیلات
کاپ 30 کانفرنس 21 نومبر تک جاری رہے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دورۂ برازیل کے دوران عالمی رہنماؤں، بین الاقوامی ماحولیاتی اداروں کی قیادت اور ماہرین سے بھی ملاقات کریں گی۔








