بشنوئی گینگ کے رکن سمیت 2 مطلوب بھارتی گینگسٹر گرفتار، کہاں سے کیسے اور کن جرائم میں پکڑا گیا؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں
گرفتاری کی تفصیلات
نیویارک (نیوز ڈیسک) بشنوئی گینگ کے رکن سمیت 2 مطلوب بھارتی گینگسٹر گرفتار، کہاں سے، کیسے اور کن جرائم میں پکڑا گیا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں پانچ سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار
بنگلورو اور بین الاقوامی گرفتاری
تفصیلات کے مطابق، بھارت کے 2 انتہائی مطلوب گینگسٹر بیرون ملک سے گرفتار کیے گئے ہیں جن میں سے ایک کا تعلق بشنوئی گینگ سے ہے۔ "اردو نیوز" کے مطابق این ڈی ٹی وی کی رپورٹ میں ہریانہ اور پنجاب کے سیکیورٹی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ وینکاٹیش گرگ کو جارجیا اور بھانو رانا کو امریکہ سے گرفتار کیا گیا۔ دونوں کو جلد ہی بھارت لایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عازمین حج کے لیے نئی پالیسی جاری، شرائط مزید سخت کردی گئیں
جرائم کا نیٹ ورک
رپورٹ کے مطابق اس وقت بھارت سے تعلق رکھنے والے 2 درجن سے زائد گینگسٹر ملک سے باہر ہیں، جہاں سے وہ اپنے گینگز چلا رہے ہیں اور نئے لوگوں کو بھی بھرتی کر رہے ہیں۔ وینکاٹیش گرگ اور بھانو رانا کی گرفتاری کے لیے ہونے والی کارروائی سے دونوں گینگسٹرز کے طریقہ کار کے حوالے سے بھی اہم معلومات سامنے آئی ہیں۔ وینکاٹیش گرگ کا تعلق ہریانہ کے علاقے نایان گڑھ سے ہے اور وہ جارجیا میں مقیم تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو زرتاج گل کے خلاف مزید کارروائی سے روک دیا
بھرتی اور بھتہ خوری
وہ ہریانہ، راجستھان، دہلی اور دوسری شمالی ریاستوں سے نوجوانوں کو اپنے گینگ میں شامل کرنے پر بھی کام کر رہا تھا۔ وینکاٹیش گرگ بیرون ملک موجود کپل ساگوان کے ساتھ مل کر بھتہ وصول کرنے والے ایک گینگ چلا رہا تھا۔ اسی طرح دوسرے گرفتار کیے گئے شخص بھانو رانا کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ بشنوئی گینگ کے لیے کام کر رہے تھے اور کچھ عرصے سے خاموشی کے ساتھ امریکہ میں رہائش پذیر تھے۔
یہ بھی پڑھیں: وزارت اقتصادی امور کا ایکس اکاؤنٹ ریکور کرلیاگیا، ترجمان
طویل جرائم کی تاریخ
ان کا تعلق کرنال کے علاقے سے ہے اور وہ طویل عرصے سے جرائم کی دنیا میں سرگرم ہیں اور ان کے خلاف بھی کئی مقدمات درج ہیں۔ ان کا کریمنل نیٹ ورک ہریانہ، پنجاب اور دہلی تک پھیلا ہوا ہے۔
بشنوئی گینگ کی سرگرمیاں
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بشنوئی گینگ کافی عرصے سے سرگرم عمل ہے جس کو لارنس بشنوئی چلاتے ہیں جو اس وقت جیل میں ہیں اور وہیں سے ہی گینگ کو چلا رہے ہیں۔








