پاکستان اور سری لنکا سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا
میچ آفیشلز کا اعلان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان بین الاقوامی ایک روزہ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈنڈا وگڑے تگڑوں کا پیر: عطاء اللّٰہ تارڑ کا 9 مئی والا مقصد
سیریز کی تفصیلات
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 11 سے 15 نومبر کے دوران کھیلی جانے والی 3 میچز کی سیریز میں علی نقوی ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: گھرو پمپنگ اسٹیشن اور فلٹر پلانٹ پر بجلی بحال، کراچی کو 30 ملین گیلن یومیہ پانی کی فراہمی شروع
پہلا ایک روزہ میچ
پہلے ایک روزہ میچ میں الیگزینڈ روارف اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے جبکہ سائقَت شرف الدولہ تھرڈ اور راشد ریاض فورتھ امپائر ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا میں غیر قانونی آمد و رفت کا سلسلہ مکمل طور پر بند کر دیا گیا، صدر ٹرمپ
دوسرا ایک روزہ میچ
دوسرے ایک روزہ میچ میں سائقَت شرف الدولہ اور فیصل آفریدی آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داری نبھائیں گے جبکہ الیگزینڈر وارف تھرڈ اور آصف یعقوب فورتھ امپائر ہوں گے.
تیسرا ایک روزہ میچ
تیسرے ایک روزہ میچ کے لیے الیگزینڈر وارف اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرز اور سائقَت شرف الدولہ تھرڈ اور فیصل آفریدی فورتھ امپائر مقرر کیے گئے ہیں۔








